آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے پاکستان کے سابق سپنر اور موجودہ بولنگ کوچ ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔مچل سٹارک نے زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ریکارڈ اپنے نام کیا، سٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آئوٹ کر کے 200 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔مچل سٹارک نے 102ویں ایک روزہ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے۔
پاکستان کے ثقلین مشتاق نے 104میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں تھیں جبکہ بریٹ لی نے یہ کارنامہ 112 میچز، ایلن ڈونالڈ نے 117 میچز اور وقار یونس نے 118میچز میں سر انجام دیا تھا۔