متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کپتان دوسن شاناکا نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز نے 45 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ابراہیم زردان نے چالیس رنز بنائے
سری لنکا کی جانب سے دلشان مادھوشاناکا نے دو مہیش تھیکا شاناکا ، اشیتھا فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا، سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 35، کوشل مینڈس نے 36 ، دانوشانکا گوناتھیکلا نے 33 جبکہ بانوکا راجاپاسکے نے 31 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوین الحق نے دو دو جبکہ راشد خان اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔