ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت سے پہلے میچ کا بدلہ لیتے ہوئے اسے 5 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان کی جیت میں اہم کردار محمد رضوان کے 71 رنز نے اہم کردار ادا کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول اور روہیت شرما 28، 28 رنز سکور کرسکے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رئوف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ 5وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 71، محمد نواز 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">