قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہو گئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاطمہ ثنا ویمن کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے فاطمہ ثنا کو 4 ہفتے کے لیے آرام تجویز کیا ہے، ان کی متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔قومی ویمن ٹیم 28 ستمبر کو بنگلادیش روانہ ہوگی، ایشیا کپ کی تیاری کے لیے 10 روزہ کیمپ کل سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ اے سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ یکم اکتوبر کو شروع ہو گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">