پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک مرتبہ پھر دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا ڈالے، یہ کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں اب تک بنایا جانے والا سب سے بڑا سکور ہے، اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے پاس تھا جس نے پاکستان کیخلاف 211 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکیٹ نے 42 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز ناٹ آئوٹ ، ہیری بروک نے 35 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 81 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، ویل جیکس چالیس رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے دو جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں پاکستان کی ٹیم آغاز مایوس کن رہا اور صرف اکیس کے مجموعی سکور پر بابر اعظم اور محمد رضوان پویلین جا بیٹھے جس کے ٹیم مطلوبہ رن ریٹ سے سکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 63 رنز کے فرق سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے شان مسعود 66 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ان کی چالیس گیندوں پر مشتمل اننگز میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھے، پاکستان کی جانب سے دوسرا بڑا انفرادی سکور خوشدل شاہ کا رہا جنہوں نے انتیس رنز بنائے جبکہ محمد نواز انیس رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، ان تین کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں لیجانے میں ناکام رہا، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین، عادل رشید نے دو جبکہ ریسی ٹاپلے اور سام کورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔