پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو چار رنز کے فرق سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد رضوان نے 88، بابر اعظم نے 36، شان مسعود نے 21 اور آصف علی نے تین گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 13 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹاپلے نے دو جبکہ لیام ڈائوسن اور ڈیوڈ ویلی نے ایک ایک وکٹ حاصل، جواب میں انگلینڈ کی 19.2 اوورز میں 163 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ چار رنز کے فرق سے ہار گئی، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکیٹ نے 33، ہیری بروک نے 34 جبکہ لیام ڈائوسن نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حارث رئوف نے تین تین جبکہ محمد حسنین نے دو اور محمد وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاکستان کا یہ 200 واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا جس میں اس نے کامیابی حاصل کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">