سعودی خاتون تیراک مریم بن لادن نے تیرکر بحیرہ احمرعبورکرنے والی پہلی عرب خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا۔سعودی خاتون تیراک مریم بن لادن نے بحیرہ احمر کے آبنائے تیران کے پانیوں میں چار گھنٹے تک تیراکی کی اور مصر کے ساحل پر بحفاظت پہنچ گئیں۔
خیال رہے کہ بحیرہ احمر اور بالخصوص آبنائے تیران خونخوار شارک مچھلیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے والی پہلی عرب اور سعودی خاتون ہیں، ان کا یہ سفر بحیرہ احمر میں بحری حیاتیات کے تحفظ کے لیے بیداری مہم کا حصہ ہے۔
مریم بن لادن 2015 میں ترکی میں یورپ سے ایشیا تیرکر عبورکرنے والی پہلی عرب خاتون بھی ہیں، سال 2017 میں انہوں نے دبئی کینال میں 24 کلومیٹر کا فاصلہ گیارہ گھنٹے 41 منٹ میں طےکرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
مریم بن لادن پیشےکے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہیں اور انہوں نے جرمنی سے ڈینٹل سرجری میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔