آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں ڈگ ورتھ لیوس فارمولا کے تحت انگلینڈ کی ٹیم کو پانچ رنز سے شکست دیدی، انگلینڈ جسے میچ جیتنے کیلئے 158 رنز کا ہدف ملا تھا نے 14.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لئے تھے کہ شدید بارش شروع ہو گئی، میچ کے آغاز سے قبل بھی بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا تھا ، اس موقع پر امپائرز نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا، اس موقع پر انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف سے پانچ رنز کم تھی اگر انگلینڈ کی ٹیم نے 110 رنز بنائے ہوتے تو ڈگ ورتھ لیوس فارمولا کے تحت انگلش ٹیم کامیاب قرار پاتی، قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی جو 19.2 اوورز میں 157 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بالبرنی 62، لورکن ٹکر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیام لیوئنگسٹون نے تین تین، سام کورن نے دو جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 14.3 اوورز میں 105 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور بارش نے میچ روک دیا، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان 35 جبکہ معین علی 24 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے، آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے دو جبکہ بیری، فیون ہینڈ اور جارج ڈکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">