آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک سکور سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، زمبابوے کی جانب سے مدھویرے 17، کریگ ارون 19، ملٹن شمبا 8، شان ولیمز 31، سکندر رضا 9، ریگیس چکابوا 0، ریان برل 10 ، لیوک جونگوے 0، بریڈ ایونز 19 رنز بنائے جب کہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ صرف ایک سکور سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے شان مسعود صرف 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بابر اعظم چار، محمد رضوان چودہ، افتخار احمد پانچ، شاداب خان سترہ، حیدر علی صفر، محمد نواز بائیس، محمد وسیم بارہ ناٹ آئوٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ایک سکور بنایا، زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے تین، براڈ ایونز نے دو، بلیسنگ موزربانی اور لیوک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">