بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی ٹی وی چینل ’زی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم دونوں کے قریبی دوستوں کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب صرف کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر شعیب ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے نجی اسپورٹس چینل کے ساتھ پروگرام کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔بھارٹی میڈیا کے مطابق پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ٹیم رکن نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے‘۔
یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کی تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوچکی ہیں، تاہم ان کے اکاؤنٹ میں صرف ایک یا دو تصاویر اب بھی موجود ہیں، کچھ روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟‘ثانیہ مرزا کی یہ اسٹوری بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔