قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں نیدرلینڈز نے اپنے پہلے میچ میں افریقہ کپ آف نیشن چیمپئن سینیگال کو دو صفر سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں جانب سے گول کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی، میچ کے دوسرے ہاف میں بھی 80 منٹ گزرنے کے باوجود مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ میچ بغیر گول کے برابری پر ختم ہو جائے گا تاہم میچ کے 84 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے فارورڈ کوڈی کاگپو گیند کو جال میں ڈالنے میں کامیاب رہے اور اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، میچ کے 90ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی ڈیوی کلاسین نے دوسرا گول سکور کرکے مقابلہ دو صفر کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">