پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے 3000 افسران واہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہےکہ راولپنڈی میں ٹیمز اور میچز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع دیاجائےگا، مہمان کھاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام کیاگیا ہے
ذرائع نے بتایا کہ مہمان کھلاڑیوں کو سکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں، مہمان کھلاڑی باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، چیف سکیورٹی ببل میں پسندیدہ پکوان مہیا کرےگا۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ شیف بھی آیا ہے۔