قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سینیگال کو تین صفر سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس کے ساتھ ہفتے کے روز ہوگا، انگلینڈ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی سینیگال کی ٹیم کو دبائو کا شکار رکھا ، انگلش ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ان کے کھلاڑی ہینڈرسن نے میچ کے 38 ویں منٹ میں پہلا گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، اس کے بعد پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ لمحے قبل کین نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برتری کو ڈبل کردیا، پہلے ہاف کے اختتام تک انگلینڈ کو سینیگال پر دو صفر کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی انگلش ٹیم سینیگال پر حاوی دکھائی دی اور میچ کے 57 ویں منٹ میں ساکا نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ تین صفر کردیا اس کے بعد سینیگال کی ٹیم کیلئے میچ میں واپسی ممکن دکھائی دینے لگی اور میچ کا اختتام اسی سکور پر ہوا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">