آسڑیلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا نے ویسٹ انڈیز کو 419 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی، آسڑیلیا کی ٹیم جس نے پہلی اننگز 511 رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 214 رنز پر آئوٹ ہو گئی جبکہ دوسری اننگز میں آسڑیلیا کی ٹیم نے اپنی اننگز 199 رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیت کیلئے 497 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ ہو گئی اور پوری ٹیم صرف 77 رنز پر پویلین جا بیٹھی اور میچ 419 رنز کے واضح فرق سے ہار گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے بہترین سکور 17 رہا جو ٹیگ نارائن چندرپال نے سکور کیا جبکہ جوشا ڈی سلوا پندرہ، روسٹن چیز تیرہ اور ڈیون تھامس صرف بارہ رنز بنا پائے، آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک، مائیکل نیسر اور سکاٹ بولینڈ نے تین تین جبکہ نتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی، پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ رہے جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز مارنس لبوشین کو دیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">