نیوزی لینڈ ویمن اور بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، کپتان نگار سلطانہ نے 73، شرمین اختر نے 29 جبکہ لتا موندل نے 22 رنز سکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر نے چار، جبکہ فرن جونز نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف با آسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 31 ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا، سوزی بیٹس نے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ میڈی گرین 59 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں، بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آرا عالم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کی جیس کیر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">