قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے سے قبل مراکش کی ٹیم کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اس کے اہم ترین دفاعی کھلاڑی نائف اگورڈ ان فٹ ہونے کی وجہ سے پلیئنگ الیون سے باہر ہو گئے، میچ کے آغاز میں ہی فرانس کی ٹیم نے میچ کے پانچویں منٹ میں تھیو ہرنینڈز کے ذریعے برتری حاصل کرلی جس کے بعد مراکش کی جانب سے گول برابر کرنے کی کوشش کی مگر پہلے ہاف کے اختتام تک فرانس کی ٹیم ایک صفر کی برتری لیکر میدان سے باہر آئی، دوسرے ہاف میں بھی مراکش کی جانب سے متعدد بار فرانسیسی گول پوسٹ پر حملے کئے گئے مگر مراکش کی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی، میچ کے 79 ویں منٹ میں فرانس کے کھلاڑی کولو میوانی نے اپنی ٹیم کیلئے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مراکش کی ٹیم پر مزید دبائو بڑھا دیا، مراکش کی ٹیم کی ہر کوشش کو فرانس کی دفاعی لائن نے بھرپور انداز سے ناکام بنایا، فائنل وسل تک سکور دو صفر رہا جس کے بعد فرانس کی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، فائنل میں اس کا مقابلہ ارجنٹائن کی ٹیم سے ہوگا جس نے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، فرانس کی ٹیم اگر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست دیکر اپنے اعزاز کے دفاعی میں کامیاب ہوتی ہے تو یہ فیفا کی ساٹھ سالہ تاریخ کی پہلی ٹیم بن جائیگی جس نے اپنے اعزاز کا دفاع کیا ہو۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">