کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ویمنز ٹیموں کے درمیان 16 جنوری سے 21 جنوری تک برسبین اور سڈنی میں تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں تاہم نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔
تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13 رکنی اسکواڈ میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ اور جس جوناسن سمیت الانا کنگ، فوبی لچفیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔تین ون ڈے میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔