آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسڑیلیا کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ کو چالیس چالیس اوورز تک محدود کردیا گیا جس کا ٹاس آسڑیلیا نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59، کپتان بسمہ معروف 28 ، سدرہ نواز 14 ناٹ آئوٹ جبکہ کائنات امتیاز نے 11 رنز بنائے، ان چار کے علاوہ پاکستان کی کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکی، آسڑیلیا کی جانب سے ڈارسی برائون اور چیس جاناسین نے دو دو جبکہ تالیا میگراتھ ، ایشلے گارڈنر اور ایلینا کنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، آسڑیلیا کی ٹیم کو بارش کے باعث چالیس اوورز میں 158 رنز کا ہدف دیا گیا، آسڑیلیا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان 28.5 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایشلے گارڈنر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">