پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہورہا ہے،جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کا لیگ کو اوپن کرنےکا پیغام بھی اسٹیڈیم میں اسکرین پر دکھایا گیا جس کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے ٹاکرے میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
کراچی کنگز کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔
کورونا کے باعث میدان میں صرف 25 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر زبردست آتش بازی#PSL7 ,#PSLAnthem ,#PSL2022 ,#fireworks ,#karachikings,#MultanSultans ,#PakistanZindabad pic.twitter.com/KxhF4I5IpN
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) January 27, 2022