پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

لاہور  میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل رات نو بجے شروع ہو گا۔قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں  پاکستانی کپتان بابراعظم اور کیوی کپتان ٹام لیتھم شریک ہوئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشن کریں گی۔15 اور 17 اپریل کو سیریزکا دوسرا اور تیسرا میچ بھی قذافی اسٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔