زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک کی کینسر کے باعث حالت تشویش ناک ہوگئی۔49 سالہ سابق زمبابوین کپتان ہیتھ اسٹریک اس وقت کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سابق کرکٹر تشویش ناک حالت میں جنوبی افریقا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہیتھ اسٹریک کی طبیعت سے متعلق یہ اطلاع زمبابوے کے وزیر کھیل ڈیوڈ کولٹارٹ نے سوشل میڈیا پر دی۔رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کی حالت گزشتہ 7 دن سے زیادہ بگڑی ، وزیر کھیل نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہیتھ اسٹریک جو ہمارے اب تک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں، انتہائی بیمار ہیں اور انہیں ہماری دعاؤں کی سخت ضرورت ہے’۔رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کے اہل خانہ لندن میں مقیم ہیں اور وہ جلد از جلد جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ پہنچ رہے ہیں جہاں ہیتھ اسٹریک کا علاج جاری ہے۔
ہیتھ اسٹریک نے زمبابوے کے لیے 65 ٹیسٹ اور189 ایک روزہ میچز کھیلے، سابق کپتان نے ٹیسٹ میچز میں 1990 رنز بنائے جبکہ 216 وکٹیں لیں، ون ڈے میں سابق زمبابوین آل راؤنڈر نے 2943 رنز اسکور کیے اور 239 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹریک زمبابوے کے واحد بولر ہیں جن کی 100 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں اور 200 سے زیادہ ون ڈے وکٹیں ہیں۔آئی سی سی نے 2021 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ہیتھ اسٹریک پر 8 سال کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کے خاتمے کے بعد اسٹریک نے مختلف ٹیموں کے ساتھ کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے بنگلا دیش، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سمرسیٹ کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">