ٹینس کی دُنیا کے نامور کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، وہ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والےکھلاڑ ی بن گئے ہیں۔
میلبرن میں سال کے پہلےگرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا فائنل نامور اور تجربہ کار اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینیئل میدودیو کے درمیان کھیلا گیا جس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔
اس فائنل کا فیصلہ پانچ گھنٹے اور چوبیس منٹ کے کھیل کے بعد ہوا جس میں نڈال نے ابتدئی دو سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور فائنل اپنے نام کیا۔
اس ٹائٹل کے ساتھ نڈال ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والےکھلاری بھی بن گئے ہیں، یہ اُن کا اکیسواں ٹائٹل تھا، اس دوڑ میں اُ نہوں نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور سربیا کے نوواک جوکووچ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے بیس، بیس مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔