کرکٹ کے دلدادہ بچے نے ویک اینڈ پر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے اور کرکٹ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کردی، منگل کو 11 سالہ محمد حمزہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچا،مگر این سی او سی کی پالیسی کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت نہ دینے کے سبب وہ بھی میچ دیکھنے سے قاصر رہا
کرکٹ کے دلدادہ بچے نے ویک اینڈ پر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے اور کرکٹ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کردی#PSL7 ,#appeal ,#childerfan,#ramizraja,#karachi,#weekend pic.twitter.com/0MBgmjwhxY
— Mahranikhan (@Mahrani90809546) February 2, 2022
محمد حمزہ فراز نے اپنے ویڈیو پیغام میں معصومیت بھرے انداز پی سی بی کے چیئرمین راجہ سے اپیل کی کہ کم از کم ویک اینڈ پر بچوں کو اسٹیڈیم آکر دیکھنے کی اجازت دی جائے، ایسی کرکٹ کا کیا فائدہ جسے بچے نہ دیکھ سکیں۔