پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ دو نئے کھلاڑی محمد حریرہ اور عامر جمال کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ، ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ فاسٹ بائولر حسن علی کوبھی واپسی ہوئی ہے جبکہ سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، سکواڈ میں چار سپنرز، چار فاسٹ بائولرز کو شامل کیا گیا ہے، پاکستان کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">