ایشیاکپ؛ سُپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کا اعلان

لاہور(سی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاکپ میں 10 ستمبر کو متوقع پاکستان اور بھارت درمیان میچ سمیت فائنل کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیئے۔

10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہوگا پاکستان انڈیا اگر گروپ اے میں ٹاپ پر رہتے ہیں تو دونوں ٹیموں کےدرمیان جوڑ پڑے گا، جس کا قوی امکان ہے۔

10 ستمبر کو ہونےوالے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 14 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے، سب سے مہنگے ٹکٹس گرینڈ اسٹینڈ کا ہوگا جس کی قیمت 58 ہزار روپے ہے۔

ایشیاکپ میں پاک بھارت کے دوسرے ممکنہ میچ کےوی آئی پی ٹکٹس چند منٹس میں فروخت ہوچکے ہیں جبکہ ایونٹ کے فائنل کا سستا ترین ٹکٹ 14 ہزار 500 روپے کا رکھا گیا ہے۔اسی طرح مہنگا ترین ٹکٹ 600 ڈالرز میں دستیاب ہے۔