اتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور(سی این پی) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کرنےو الے ارشد ندیم ارشد ندیم آج رات وطن لوٹ رہے ہیں

پی ایس بی کی انعامی پالیسی کے تحت ورلڈ چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ کو ایک کروڑ روپے جبکہ سلور میڈل جیتنے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام دیاجاتا ہے

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو بھی اسی پالیسی کے تحت پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ارشد ندیم پاکستان کا فخرہیں، گزشتہ برمنگھم گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اب ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد نے سلور میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیاہے

ان کا کہنا ہے کہ ارشد پاکستان کی پہچان بن گیاہے۔اتھلیٹکس فیڈریشن نے ہمیشہ اپنےاتھلیٹس کی سرپرستی کرتے ہوئے تمام سہولیات دی ہیں۔ یقین ہے کہ ارشد ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی میڈل پانے میں کامیاب رہے گا۔