فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ، پاکستان نے عمان کو بھی شکست دے دی

مسقط (سی این پی) فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستانی ٹیم نے جاپان اور بھارت کے بعد عمان کو بھی شکست دے دی ہے ۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں عمان کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکت دے دی۔

محمد عبداللّٰہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5، ارشد لیاقت نے 2 جبکہ محمد عبداللّٰہ اور ذکریا حیات نے 1، 1 گول سکور کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے جاپان کو 26 کے مقابلے میں1 گول سے جبکہ بھارت کے خلاف 4 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی تھی .