امیتابھ بچن کوورلڈ کپ میچ دیکھنے کے لئے گولڈن ٹکٹ مل گیا

ممبئی(سی این پی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کوورلڈ کپ میچ دیکھنے کے لئے گولڈن ٹکٹ مل گیا ہے ۔ون ڈے کرکٹ کا ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میچز دیکھنے کے لیے عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے ستارے بھی پرجوش ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی مہمان کے طور پر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

جے شاہ نے امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا ا?غاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔