کولمبو(سی این پی) پاکستانی فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سرماﺅں کے اوسان خطا کرکے رکھ دیئے لیکن دوسری جانب بھارتی دوشیزائیں اپنے سپر اسٹارز کو بھول کر نسیم شاہ پر فدا ہوگئیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باو?لر نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ نے بھارتی بلے بازوں کے قدم اکھاڑ دیے جس پر ہر جانب سے انھیں سراہا جا رہا ہے۔
نوجوان نسیم شاہ اپنی شاندار کارکردگی کے باعث بھارت میں بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سوشل میڈیا پر کئی بار اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں اور اب نسیم شاہ عام بھارتی خواتین میں مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔ ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی نسیم شاہ کو دیکھنے ممبئی سے سری لنکا پہنچی ہیں۔ وہ خود کو نسیم شاہ کی سب سے بڑی فین قرار دیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر انٹرویو میں ایشا شاہ نے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا، نسیم شاہ بنایا۔ ایشا شاہ نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔