ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی فتح

کراچی(سی این پی) ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے منگولیا کو شکست دے دی۔موصول اطلاعات کے مطابق چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا۔

پول ڈی کے میچ میں قومی ٹیم نے منگولیا کو 0-3سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلا گیم 17 -25 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 19 -25 سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے گیم میں 20- 25 سے کامیابی اپنے نام کی۔