کراچی(سی این پی) سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر جذباتی پیغام شئیر کردیا۔شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر بیٹی انشا اذفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شئیر کردیں۔
”آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے۔رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے۔ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر۔امید صبح نو اسے آئی ہےتھامنے“۔
پشت سے لی گئی تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشا آفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ ا?فریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔شاہد آفریدی نے جو شعر شئیر کیے وہ یہ تھے۔آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے،ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے
شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔ انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی۔