لاہور (سی این پی ) ون ڈے ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی پھپھو انتقال کر گئیں۔ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور گرین شرٹس نے گزشتہ روز پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں کیویز نے شاہینوں کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم اب اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا لیکن اس سے قبل ہی لیگ سپنر شاداب خان کے لیے ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ’ابھی سنا ہے کہ پھپھو کا انتقال ہو گیا ہے، تمام لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعاو¿ں کی درخواست ہے‘۔