ممبئی(سی این پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ذاتی ایمرجنسی کے باعث اچانک گوہاٹی سے ممبئی روانہ ہوگئے۔ویرات کوہلی کے اچانک روانہ ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بلے باز کی نیدرلینڈ کے خلاف وارم میچ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی میچ کے روز ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔کرکٹ کی ویب سائٹ ”کرک بز“ کے ذرائع کے مطابق ”بھارتی بورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ویرات کوہلی کے ممبئی جانے اور ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے،
