ورلڈکپ:آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

لکھنؤ(سی این پی)ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلیا نے 210 رنز کا ہدف35.2 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مچل مارش 52 اور جوش انگلس 58 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر11، مچل مارش 52 اور اسٹیو اسمتھ بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ، مارنس لبوشین40 اور جوش انگلس 58 رنز بناکرآؤٹ ہوئے جبکہ گلین میکسول 31رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔قبل ازیں سری لنکن اوپنرز نے شاندار اننگز کا آغاز کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔32 ویں اوور میں میچ کو بارش کے باعث روکنا پڑا، 28 منٹ کے وقفے کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا، بارش کے بعد سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی ساتویں وکٹ 196 کے مجموعی سکور پر گری جب چمیکا کرونا رتنے 2 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے دیگر کھلاڑیوں میں مہیش تھیکشانا 0، لاہیرو کمارا 4 اور چریتھ اسالانکا 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔