چنائی (سی این پی) ورلڈکپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ چنئی کے ایم اے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوران، اوپنر عبد اللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے رواں سال ون ڈے کے پاور پلے میں پہلا چھکا بھی لگایا جس کے لیے قومی ٹیم نے 1169 گیندیں کھیلیں۔ اوپنر امام الحق 17 رنز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔بابر اور عبد اللہ شفیق کے درمیان بھی 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ،عبد اللہ شفیق نے دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی، عبد اللہ 58 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ چوتھے نمبر پر آںے والے محمد رضوان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل 25 رنز کر آؤٹ ہوئے ،کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ بھی 92 گیندوں پر 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اختتامی اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی، افتخار 27 گیندوں پر 40 اور شاداب 38 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3، فاسٹ بولر نوین الحق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ محمد نبی اور عظمت اللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ پاکستان کے 283 رنز کے تعاقب میں افغان اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 130 رنز پر گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر رحمان اللہ گرباز 65 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 190 کے مجموعی سکور پر ابراہیم زادران 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کا شکار بنے۔
افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی ہےجبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے دوسرا اپ سیٹ کیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو شامل کیا ہے جبکہ افغانستان نے فضل الحق فاروقی کی جگہ اسپنر نور احمد کو شامل کیا ہے۔افغان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کل 4 اسپنرز ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں چار چار میچز کھیل چکی ہیں جس میں پاکستان کو دو میں فتح اور دو میں شکست ہوئی جبکہ افغانستان ایک میچ میں فتح اور تین میں شکست کا سامنا رہا۔ اس سے قبل، چنئی کی یہ پچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں استعمال ہوئی تھی جو اب پاکستان اور افغانستان کے میچ کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔