کھلاڑیوں کی بیگمات کے ساتھ آسٹریلیا روانگی،سوشل میڈیا پردلچسپ تبصرے

لاہور(سی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات کے ساتھ آسٹریلیا روانگی پر سوشل میڈیا پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں

پاکستانی کرکٹ فینز نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے جارہے ہیں یا ہنی مون منانے

ماریہ راجپوت نامی مداح لکھا کہ ہنی مون گروپ آسٹریلیا کے شہر سڈنی لینڈ کرچکا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی اپنی اہلیہ انشا، امام الحق اپنی اہلیہ انمول محمود، کپتان شان مسعود اہلیہ نیشے جبکہ کوچ محمد حفیظ بھی اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا جارہے تھے۔