پرتھ(سی این پی)پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کو پاکستان پر 300 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالیے۔
عثمان خواجہ 34 اور اسٹیون اسمتھ 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفرپرگرگئی۔ خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ5 رنز پرگرگئی۔ لبوشین بھی 18گیندوں پر2رنز بنا کرخرم شہزاد کی گیندپرکیچ آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 271رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم نے 132 رنز اور 2 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم 139 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
امام الحق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نے 42، کپتان شان مسعود 30، خرم شہزاد 7، بابر اعظم 21، سعود شکیل 28، سرفراز احمد 3، فہیم اشرف 9 اور عامر جمال 10 رنز بنا سکے۔ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے.