دورہ نیوزی لینڈ: پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے17رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان فرائض سرانجام دیں گے

کھلاڑیوں میں بابراعظم، فخر زمان، محمد رضوان، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد نواز، افتخار احمد، محمد رضوان، حارث رو¿ف شامل ہیں

جبکہ زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس ا?فریدی، صاحبزادہ فرحان، ابرار احمد، اسامہ میر اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو آرام کیلئے مزید 2 ہفتے درکار ہیں

وہاب نے کہا کہ نوجوان وکٹ کیپر محمد حارث کو بھی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آرام کروایا گیا ہے۔