شاداب خان پنجاب پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی مقرر

لاہور(سی این پی)کرکٹرشاداب خان نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی،اس موقع پر پنجاب پولیس نے انہیں اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔

ترجمان کےمطابق کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا

اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور اورایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

کرکٹر نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے، مجھے نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔