لاہور(سی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کےعہدےکے لئےایک بارپھرکھینچاتانی شروع ہوگئی ہے۔پانچ رکنی ایڈہاک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیاگیا ہے اس حوالے سے پی ایس بی نے تمام مشاورت عمل مکمل کرلیا ہے۔فیڈریشن کے پیٹرن نگران وزیر اعظم نے آئی پی سی کے تین امیدواروں میں سے ایک طارق حسین مسوری بگٹی کو نیا صدر پی ایچ ایف نامزد کیاتھا۔ جس کی توثیق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے کردی ہے۔صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔پی ایچ ایف کےموجودہ صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اس اقدام کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےخالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، اس کا اقدام غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">