نیو یارک(سی این پی)امریکن پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں منتظمین اور امپائرز کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔
منتظمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک امپائرز نے دھمکی دی ہے کہ ’’جب تک فیس (رقم) بڑھائی نہیں جاتی وہ امپائرنگ کے فرائض سرانجام نہیں دیں گے۔
منتظمین نے انکشاف کیا کہ انہیں عہدیداروں کی جانب سے بلیک میل بھی جارہا ہے۔
پریمیئر لیگ کے منتظمین نے امپائرز کو ڈاون پیمنٹ کے طور پر 30 ہزار ڈالر کی خطیر رقم ادا کی تھی تاہم اسکے باوجود امپائرز نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں میدان میں اتارنے سے انکار کردیا۔
منتظمین نے آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینی خان، وجیا اور برائن اوونز نامی امپائرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ بلیک میل نہیں کر سکتے اور انہیں گیمز کی میزبانی کرنے کی ضرورت ہے۔
امپائرز نے منتظمین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں کوئی رقم ادا نہیں کی گئی جبکہ پولیس بلوا کر ہمیں انکے حوالے کردیا گیا
امپائر وجے پرکاش ملیلا نے کہا کہ ہمارے پاس لیگ چھوڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا، ہم نے اپنی انتظامیہ سے اجرت کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ہمیں پولیس کے حوالے کردیا۔