نئی دہلی (سپورٹس رپورٹر)کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز حیدرآباد کو شکست دے کر انڈین پریئمیر لیگ ( آئی پی ایل ) 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔چنئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے فائنل معرکے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔سن رائزز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم محض 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان پیٹ کمنز 24 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔دیگر بیٹرز میں ایڈن مارکرم نے 20، ہینرک کلاسن نے 16 اور نتیش کمار نے 13 رنز کی اننگ کھیلی۔کولکتہ کی جانب سے آندرے رسل نے 19 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 114 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 10.3 اوورز میں حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کرلی۔فاتح ٹیم کی جانب سے ونکیتاش ایئر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ اوپر رحمان اللہ گرباز نے 39 رنز بنائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">