آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس نیوز) آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی۔مہمان ٹیم نحیمیا موٹے کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی جہاں پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے آسٹریلین ٹیم کا استقبال کیا۔آسٹریلین ٹیم پیر کو پریکٹس سیشن سمیت پریس کانفرنس کرے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا میچ 29 مئی، تیسرا 30 مئی کو ہوگا۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار آسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے