اگر مگر کی جنگ ختم: پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

نیو یارک(سپورٹس نیوز )بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیردیا، پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔آئرلینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا، جس کے بعد امریکا ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا ہے،س تاہم پاکستان اپنا آخری پول میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث ا?ئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج امریکا اور ا?ئرلینڈ کا اہم میچ فلوریڈ ا میں شیڈول تھا اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پاکستان کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت ضروری تھا، اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی تصور کی جا رہی تھی۔گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی تاہم ا?ج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعے کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔میچ کے دوران دن 12 بجے کے لگ بھگ بارش کا 30 فیصد امکان ظاہر کیا گیہا تھا، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم میچ بارش کے سبب منسوخ کرنا پڑا۔