ٹی 20ورلڈ کپ،پاکستان نے آئرلینڈ سے کامیابی حاصل کرلی

فلوریڈا(سپورٹس نیوز) پاکستان نے آسان ترین ہدف کو مشکلوں سے حاصل کرلیا،آئرلینڈ کو شکست دیدی،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کے 62 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان اور صائم ایوب 17، 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے فخر زمان صرف 5 رنز ہی بناسکے۔لاڈرہل فلوریڈا میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور ابتدائی 6 وکٹیں صرف 32 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔اینڈی بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر صفر، پال اسٹرلنگ 1 اور لورکن ٹکر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کرٹس کیمپفر 7 اور جارج ڈوکریل 11 رنز بناسکے۔گیرتھ ڈیلنی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارک اڈائر نے 15 رنز بنائے، بیری مکارتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے جوش لٹل 22 رنز اور بین وائٹ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔