ٹی20 ورلڈکپ‘افغانستان کو بدترین شکست، جنوبی افریقہ فائنل میں پہنچ گیا

ٹاروبا (سپورٹس رپورٹر)ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کرلی، پروٹیز اب تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز با¶لنگ اٹیک کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف بآسانی 8.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ٹاس کے علاوہ کچھ بھی افغانستان کے حق میں نہیں رہا، افغان ٹیم کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا، عظمت اللہ عمرزئی 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔رواں ٹی20 ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر اور افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے

ابراہیم زردان 2، گلبدین نائب 9، ننگیالیا کھروٹے 2، کریم جنت اور راشد خان 8،8 جب کہ نوین الحق 2 رنز بناکر آٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3،3 کگیسو رباڈا اور اینرک نورکیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف ڈی کاک کی صورت میں واحد نقصان اٹھانا پڑا جو 5 رنز بنانے کے بعد فضل الحق فاروقی کا شکار بنے، ریزا ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرم نے 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ کے آل را¶نڈر مارکو جانسن کو بہترین با¶لنگ سپیل کروانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاو¿ن میں کھیلا جائے گا۔