ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، نتاشا اور ہاردک پانڈیا کے قریبی لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس طلاق کی بنیادی وجہ نتاشا نہیں بلکہ ہاردک ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ہاردک پانڈیا ایک غصے والے اور خود پسند شخصیت کے مالک ہیں، جن کے رویے نے نتاشا کو کافی پریشان کر دیا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ نتاشا نے ہاردک کی خود پسندی کو بدلنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہی۔ انہوں نے ہاردک کی شخصیت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی، مگر ان کا تعلق بہتر ہونے کے بجائے مزید بگاڑ کا شکار ہوتا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نتاشا نے مان لیا تھا کہ ان دونوں کی شخصیات میں فرق ہے اور ایک ساتھ رہنا مشکل ہے، لہذا اداکارہ نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، نتاشا نے پانڈیا کو تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکامی کے بعد انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا، جو کہ ان کے لیے دل دہلا دینے والا تھا۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے جولائی 2024 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے نتاشا اسٹینکوویچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی، جس پر دونوں کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی عدالت میں نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں دونوں نے دوبارہ شادی کی تھی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔