چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان

چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان

لاہور۔ پی سی بی نے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے لیے پانچ مینٹورز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جن میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک، اور وقار یونس شامل ہیں۔

پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا کہ یہ تقرریاں ایک شفاف طریقہ کار کے تحت تین سالہ معاہدے کے تحت کی گئی ہیں۔ ان مینٹورز کا پہلا اہم کام 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے چیمپیئنز ون ڈے کپ میں ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ پانچ کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے لیس ہیں، جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہوں گے۔ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو ایک مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔