لارڈز: انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کے فارمیٹ میں سب سے زیادہ 34 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر اپنی ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی جو روٹ نے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 33 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">