راولپنڈی ۔ بنگلہ دیش نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن بنگلہ دیش نے 42 رنز بنا کر بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کھیل کا آغاز کیا۔ تاہم، 16 رنز کے اضافے پر بنگالی ٹیم کے کھلاڑی ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان نجم الحسن شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 32 رنز کی شراکت داری قائم کر کے میچ جیت لیا۔ پاکستان کی طرف سے میر حمزہ، ابرار احمد، سلمان علی آغا، اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">